Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فلائٹ آپریشن کی معطلی کے بعد ہوٹلوں میں مقیم مسافروں کا احتجاج

فلائٹ آپریشن کی معطلی کے بعد ہوٹلوں میں مقیم مسافروں کا احتجاج
February 5, 2016
لاہور(92نیوز)تین دن سے پی آئی اے فلائٹ آپریشن بندہونے کے باعث ہوٹل میں  مقیم  مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا مسافر ایئرپورٹ ہوٹل کے باہر سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے ملازمین کا نج کاری کے خلاف  احتجاج کا بارہواں روز ، فضائی آپریشن بند ہوئے تین دن ہوگئے۔ پی آئی اے پروازوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے مسافرپریشان  ایئر پورٹ ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں  ان کے بھی صبر کا پیمانہ ہوگیا  لبریز اور  ہوگئے احتجاج پر مجبور۔ جدہ جانے والے 350 سے زائد عمرہ زائرین شدید پریشانی کا شکار عمرہ پیکج شروع ہوچکا  ویزے کی میعاد ختم ہونے والی ہے احرام باندھ کر بیٹھے اللہ کے گھر کی زیارت کے انتظار میں ہیں۔ اندرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے روانگی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔ انکا کہنا ہے کہ ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں  کوئی پرسان حال نہیں مسافروں نے حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ سے اپیل  کی ہے کہ انہیں جلد از جلد  اللہ کے گھر کی زیارت کے لیئے  جدہ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں ۔