Saturday, July 27, 2024

فلائٹ آپریشن معطل ، تلاش روزگار کیلئے سعودیہ جانیوالے سیکڑوں مسافروں کو ایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا

فلائٹ آپریشن معطل ، تلاش روزگار کیلئے سعودیہ جانیوالے سیکڑوں مسافروں کو ایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا
February 5, 2016
لاہور(92نیوز)پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مسلسل چوتھے روز بھی معطل ہے مسافروں کی پریشانیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں  تلاش روزگار کیلئے سعودی عرب جانیوالے سینکڑوں مسافروں کو ایک مرتبہ پھر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی تیس سے زائد پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔ اندرون ملک جانیوالے مسافروں نے ریلوے ٹرینوں سے متبادل سفر اختیار کیا  لیکن بیرون ملک روانگی کیلئے ائیر پورٹ پر پہنچے مسافر خوار ہو گئے۔ عمرہ کی سعادت کیلئے جانیوالے کئی افراد نے پی آئی اے کی ٹکٹ منسوخ کروا کر نجی ائیر لائن کاٹکٹ تو حاصل کرلیا لیکن اس کے عوض انہیں ہزاروں روپے مزید ادا کرنے پڑے۔ دوسری جانب بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم پاکستانی کچھ کم پریشان نہیں ہیں چھٹیوں پر وطن لوٹے ان پاکستانیوں میں کچھ کا ویزہ ختم ہو گیا ہے اور کئی کا ہونیوالا ہےٹکٹیں کنفرم نہ ہونے پر ان کی نوکریاں بھی داﺅ پر لگ گئی ہیں کہتے ہیں کہ حکومت مسئلے کا جلد حل تلاش کرے۔