Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فضل اللہ پیچوہو سے سیکریٹری تعلیم کا قلمدان واپس ،صحت کا دے دیا گیا

فضل اللہ پیچوہو سے سیکریٹری تعلیم کا قلمدان واپس ،صحت کا دے دیا گیا
December 16, 2016

کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو سے سیکریٹری تعلیم کا قلمدان واپس لےکرانہیں سیکریٹری صحت بنادیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے  برادر نسبتی  آصف شاہ کو سیکریٹری تعلیم بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت میں ہلچل ، دونوں اداروں کی کمان تبدیل ہوگئی۔ سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو سے سیکرٹری تعلیم سندھ کا قلمدان واپس لے لیا گیا، انہوں نے چار سال تک سیکرٹری تعلیم کے فرائض انجام دیے، فضل اللہ پیچوہو کو سیکرٹری صحت بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی آصف شاہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی سیکرٹری تعلیم کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں، قوی امکان ہےکہ آصف شاہ کو سیکرٹری تعلیم بنادیا جائے۔

دوسری جانب سیکرٹری کالجز ریاض میمن کو سیکرٹری سکولز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، فیصلہ فضل اللہ پیچوہو کے تبادلے کےبعد کیا گیا۔