Tuesday, October 4, 2022

فضل الرحمٰن کا جوڈیشل کمیشن کی تجویز نہ ماننے کا عندیہ

فضل الرحمٰن کا جوڈیشل کمیشن کی تجویز نہ ماننے کا عندیہ
 اسلام آباد (92 نیوز) فضل الرحمٰن نے جوڈیشل کمیشن کی تجویز نہ ماننے کا عندیہ دے دیا۔ آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کمیشن بنا کر تحقیق اس کی ہوتی ہے جس کا کوئی گواہ نہ ہو۔ جس چوری کی پوری قوم گواہ ہو، اس چور کو پکڑا جاتا ہے۔ فضل الرحمٰن کا کہنا تھا آزادی مارچ نے 18 سال کے غلط پراپیگنڈے کا خاتمہ کر دیا۔ دنیا نے تسلیم کر لیا ہم منظم بھی ہیں، پرامن بھی ہیں۔ ہم دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم کراچی سے اسلام آباد تک پرامن طریقے سے پہنچے۔ مولانا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ملک چلانے کا سلیقہ جاننے والے جیل میں، نااہل حکومت میں ہیں۔ ٹاپ لیڈرشپ قابل احترام ہے لیکن گرا ہوا سلوک کیا جا رہا ہے۔