Monday, October 3, 2022

فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا

فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا اجلاس 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ پی ڈی ایم کے 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں مریم نواز اور بلاول بھٹو شرکت کریں گے۔ آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تاریخ طے ہو گی، پی ڈی ایم کی مرکزی تنظیم سازی کی منظوری دی جائے گی۔ فضل الرحمٰن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خلاف جدو جہد کو جہاد سمجھتے ہیں۔ ہم دلیرانہ جدوجہد کے عادی ہیں۔