فضل الرحمن فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں کو لوٹ لیا جائے ، محمود اچکزئی

اسلام آباد (92 نیوز)محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں کہا کہ فضل الرحمن فتویٰ دیں کہ بھوک میں سرکاری گوداموں میں لوٹ لیا جائے ۔
محمود خان اچکزئی کبھی اردو کو قومی زبان ماننے سے انکار کرتے ہیں ،کبھی لاہوریوں کو طعنے دیتے ہیں تو کبھی باڑ اکھاڑنے کی دھمکی ۔
محمود خان اچکزئی کی جانب سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، انہوں نے آج بھی عوام کواکسایا ، کہا فضل الرحمان فتویٰ دیں بھوک میں سرکاری گوداموں کولوٹ لیاجائے۔