Saturday, July 27, 2024

فضل الرحمان نے ڈان لیکس پر حکومتی اقدام کو درست قرار دیدیا

فضل الرحمان نے ڈان لیکس پر حکومتی اقدام کو درست قرار دیدیا
April 30, 2017
پشاور(92نیوز)جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ڈان لیکس پرحکومتی اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ موقف صحیح ہے کہ ٹویٹ کی بنیاد پر کسی طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کےمطابق جےیو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ڈان لیکس کے معاملے پرحکومتی موقف کی حمایت میں سامنے آگئے، کہتے ہیں کہ حکومت نے جو اقدام کرنا تھا کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ٹویٹ کی بنیاد پر کسی طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کسی کا نام لئے بغیر ایک دوسرے کو چورکہنےوالی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الزامات کی سیاست کی بجائے سیاسی جماعتوں کو ملک کی فلاح کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔