Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فضل الرحمان نے عمران خان کو مغربی تہذیب کا ایجنٹ قرار دیدیا

فضل الرحمان نے عمران خان کو مغربی تہذیب کا ایجنٹ قرار دیدیا
December 25, 2016

 کوہاٹ (92نیوز)جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مغربی تہذیب کا ایجنٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق کوہاٹ میں سیرت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کے خلاف سازش اسی لابی کا ایجنڈا ہے لیکن جے یو آئی نے تمام سازشیں ناکام بنادیں ، مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور برما میں مسلمانوں پر بارود برسایا جا رہا ہے اس دہشت گردی  میں امریکہ کا ہاتھ ہے، سی پیک سے پاکستان میں تبدیلی آئے گی، سیرت اسلام کانفرنس سے وفاقی وزیر اکرم خان درانی، صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔