Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فضل الرحمان نے بھی ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

فضل الرحمان نے بھی ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا
August 21, 2016
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ نون پر حریفوں کے بعد حلیفوں نے بھی دھاندلی کے الزام عائدکرنا شروع کر دئیے ہیں جمعیت علماءاسلام کے مولانا فضل الرحمان نے پی پی240 تونسہ شریف کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کی فتح تسلیم کرنے سے انکار کر دیاہے کہتے ہیں نتائج عوامی امنگوں کے برعکس ہیں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔ تفصیلات کےمطابق  پی پی 240 کے حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کو کامیابی ملی لیکن حکومت کی حلیف جماعت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نتائج تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے مولانا فضل الرحمان نے جماعت کے رہنماﺅں مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمان ،،مفتی مظہر اسدی اور مولانا اقبال رشید سے انتخابات کے حوالے سے تفصیلات لیں جماعت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ تونسہ کے ضمنی انتخابات میں حکومتی امیدوار کو جتوانے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا گیا۔  جے یو آئی کے امیدوار بیرسٹر امام بخش قیصرانی پر حملہ کر کے ان کی گاڑی تباہ کر دی گئی اور جھوٹے مقدمات بھی درج کیے گئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں دوبارہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں جبکہ حکومت جھوٹے مقدمات واپس لے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو غیر جمہوری اور غیر آئینی حربے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔