Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فضائی میزبان سے منشیات برآمدگی کا معاملہ ، ملزم کی نشاندہی پر ساتھی ہوٹل سے گرفتار

فضائی میزبان سے منشیات برآمدگی کا معاملہ ، ملزم کی نشاندہی پر ساتھی ہوٹل سے گرفتار
March 11, 2018

پیرس (92 نیوز) پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ گلزار تنویر پی کے سیون فائیو زیرو سے پیرس پہنچا ۔ جسمانی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی ۔
پیرس پولیس نے تفتیش کی تو اپنے ایک ساتھی عامر کا نام اگل دیا جو اسی فلائٹ سے پیرس پہنچا تھا ۔
پولیس نے ملزم عامر کو ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا ۔
پیرس نارکوٹکس حکام نے گلزار تنویر کو حراست میں لیکر پاسپورٹ و دیگر دستاویزات ضبط کر لیں جبکہ طیارے کو کلئیر قرار دیدیا ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر پی آئی اے کو آگاہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق گلزار تنویر ائر لیگ کا نائب صدر ہے ۔ اثر و رسوخ کی بنیاد پر اپنی ڈیوٹی پیرس کی فلائٹ پر لگوائی تھی ۔ جُرم ثابت ہونے پر گلزار تنویر کو ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے ۔