Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فضائی میزبان اسما عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے

فضائی میزبان اسما عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) فضائی میزبان اسما عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ دو ایئرگارڈز کی شناخت بھی ہو گئی۔ میتیں اے ایس ایف کے سپرد، احسن کی میت گوجر خان، سمیع اللہ کی ڈی جی خان بھیجی جائے گی۔ سانحہ حویلیاں جن بہت سے خاندانوں کو سوگوار کر گیا اُن میں اس بدقسمت طیارے کی ایئر ہوسٹس اسما عادل بھی ہیں جن کے معصوم بچے ماں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

اسما عادل کی معصوم بیٹی بار بار فون اُٹھاتی اور ماں کو کال کرتی لیکن کوئی جواب نہیں ملتا۔ اسما عادل کی موت کی خبر اُس کے خاندان کے افراد پر بجلی بن کر ٹوٹی۔ اسما عادل کے خاوند کے لئے دو معصوم بچوں کو ماں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب دینا ناممکن ہو چکا۔ اسما عادل کے دو معصوم بچے ہیں۔

بیٹا طلحہ ملک بڑا، ام ہانی چھوٹی بیٹی ہے۔ معصوم بچی بار بار والدہ سے بات کرنے کیلئے ٹیلیفون ملاتی ہے لیکن اُسے کیا خبر اُس کی ماں تو اُس وادی میں جا چکی جہاں سے واپسی ممکن ہی نہیں۔ فضائی میزبان اسما عادل کی میت شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ اسما کی میت پمز اسپتال سے گلزار قائد بھجوادی گئی ہے۔