Tuesday, September 17, 2024

فسادیوں کی مالی مدد ملک دشمن کرتے ہیں، کچھ دہشت گرد بچ گئے ان کو بھی جلد ختم کر دینگے: چودھری نثار

فسادیوں کی مالی مدد ملک دشمن کرتے ہیں، کچھ دہشت گرد بچ گئے ان کو بھی جلد ختم کر دینگے: چودھری نثار
October 10, 2015
لورالائی (92نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ملک میں فساد برپا کرنے والوں کو مالی امداد بھی ملک دشمن ہی دیتے ہیں۔ بلوچستان کو امن کا گہوارا بنائیں گے۔ کچھ علاقوں میں دہشت گرد بچ گئے ہیں ان کو بھی جلد ختم کردیں گے۔ لورالائی میں ایف سی بلوچستان ففٹی سیون پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہی کی وجہ سے بلوچستان میں امن ہوا ہے، فساد یوں کو دشمن مدد دے رہا ہے، تمام دہشت گرد ختم کردیئے جائیں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس لئے دنیا کی نظر اس پرہے لیکن صوبے میں امن ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں جوانوں نے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے عملی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خواتین کے دستے نے مہارت دکھائی۔ چودھری نثار نے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔