فری ٹرین ٹکٹ کیلئے مسافروں کی اٹھک بیٹھک

ماسکو ( 92 نیوز )روسی دارلحکومت ماسکو کے سب وے اسٹیشن پر مسافروں نے فری ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے اٹھک بیٹھک شروع کردی ۔
چندسال قبل انتظامیہ نے شہریوں کو صحت مند رکھنے اور ورزش کے رحجا ن کو فروغ دینے کیلئے یہ فری ٹکٹ آفر متعارف کروائی تھی جو اب تک کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
فری ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند مسافر 30مرتبہ اْٹھک بیٹھک کرتے ہیں جس کے بعد وینڈنگ مشین انہیں ٹکٹ فراہم کردیتی ہے ۔