Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈ کپ، مردوں میں میکسم ، خواتین میں منگٹاؤ سرخرو

فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈ کپ، مردوں میں میکسم ، خواتین میں منگٹاؤ سرخرو
January 22, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکا میں فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔  اسکیئرز نے شاندار کارکردگی سے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔  مردوں کے مقابلوں میں روس کے میکسم برورو جبکہ خواتین میں چین کی منگٹاؤ سرخرو ہوئیں۔

فائنل میں برفیلے ٹریک پر شرکا کی گرمجوشی  پر کھلاڑیوں نے ایسی پرفارمنس دکھائی کہ سب کے دل موہ لیے  ۔ مردوں کیساتھ ساتھ صنف نازک نے بھی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

مردوں میں روس کے میکسم برورو نے سپر ہٹ پرفارمنس دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا  ۔ اسٹار اسکیئر نے 128 اعشاریہ 5 ایک پوائنٹس اسکور کیے ۔

خواتین  کی کیٹیگری میں بھی اعصاب شکن مقابلے ہوئے  ۔ چین کی  منگٹاؤ نے آسٹریلیا کی لائیڈیا لاسیلا کو باآسانی شکست دے کر میدان مار لیا۔