Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فریزر میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ‘ انتہاپسند ہندوﺅں نے مسلمان کو شہید کر دیا

فریزر میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ‘ انتہاپسند ہندوﺅں نے مسلمان کو شہید کر دیا
September 30, 2015
نئی دہلی (92نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب ایک مسلمان کو گائے کا گوشت گھر میں رکھنے کے شبہ میں مشتعل ہندوﺅں کے ہجوم نے مار ڈالا جبکہ ان کا بیٹا بھی شدید زخمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچاس سالہ محمد اخلاق نئی دہلی سے پچاس کلومیٹر دور ایک گاﺅں ددری کے رہائشی ہیں۔ محمد اخلاق کے بارے میں انتہا پسند ہندوﺅں نے افواہ اڑائی کہ انہوں نے گائے ذبح کرکے گوشت گھر کی فریج میں ذخیرہ کر رکھا ہے۔ اس افواہ پر انتہا پسند ہندوﺅں کے ہجوم نے اخلاق کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اخلاق اور ان کے بیٹے سے مار پیٹ کی۔ گھونسے مکے مارنے کے ساتھ ان پر اینٹوں سے بھی حملہ کیا گیا۔ محمد اخلاق اس بے رحمانہ تشدد سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بائیس سالہ بیٹا شدید زخمی ہے۔ اخلاق کی بیٹی ساجدہ نے بتایا کہ ان کے گھر پر سو سے زائد افراد نے دھاوا بولا اور ان کے والد کو شہید کر دیا۔ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور محمد اخلاق کے گھر میں موجود گوشت کو لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ محمد اخلاق کی بیٹی ساجدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بکرا ذبح کرکے اس کا گوشت فریج میں محفوظ کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔