Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فریحہ الطاف کی ’’ہراسانی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی ویڈیو وائرل

فریحہ الطاف کی ’’ہراسانی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی ویڈیو وائرل
February 2, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق ماڈل اور معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی ہراسانی کے موضوع پر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ گو کہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جس میں کم عمری میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو سنا رہی ہیں ۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں فریحہ الطاف بتاتی ہیں کہ  سال 1970 میں جب وہ محض 6 سال کی تھیں تو ان کے والدین  ایک ایکسپو میں شرکت کیلئے انہیں  ان کے کزن کے پاس چھوڑ کر گئے تھے ، تو کزن کے ہاں ایک ملازم نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

فریحہ نےبتایا کہ ملازم نےانہیں گھر میں اکیلا پا کر ان کے والدین کی واپسی تک یعنی دو ہفتے تک ان سے نامناسب حرکات کیں ۔والدین کی واپسی پر میں نے  والدہ کو ساری صورتحال بتائی جس پر والدین نے ملازم کو  پولیس کے حوالے کر دیا ، اس اقدام کے بعد پڑوس کے گھر میں بھی ایک ملازم کو پولیس کو حوالے کیا گیا ، کیوں کہ وہاں بھی ایک بچے کو جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔