Tuesday, September 27, 2022

فریال سے علیحدہ ہوکر غلطی کی ، باکسر عامر خان

فریال سے علیحدہ ہوکر غلطی کی ، باکسر عامر خان

لندن ( 92 نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ فریال مخدوم سے علیحدہ ہو کر غلطی کی تھی ۔
باکسر عامر خان اور اہلیہ نے گھریلو تعلقات کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کیا ۔ کبھی فریال نے سسرال والوں پر الزامات عائد کیے تو کبھی عامر خان سے معافی مانگی ۔
باکنسگ کے کنگ خان بھی کبھی فریال کا ساتھ دیتے رہے تو کبھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔ بات علیحدگی تک پہنچی تو دونوں جانب سے کچھ عرصہ تک خاموشی چھائی رہی ۔
پھرفریال مخدوم کی جانب سے ڈھکے چھپے لفظوں میں صلح کی خبر دینے سے لیکرعامر کے واضح اعلان تک سب اچھا ہوگیا۔
کہانی میں تازہ ٹوئسٹ عامر خان کے نئے بیان سے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ فریال سے علیحدہ ہو کر میں نے غلطی کی تھی جسے سدھارنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔
اپنے انٹرویو میں عامر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فریال کو میری ضرورت ہے ۔ ماضی میں ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ سب غلط فہمیوں کا نتیجہ تھا ۔