Saturday, July 27, 2024

فریال تالپور کے گارڈز کی سیکرٹری آزاد کشمیر کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ

فریال تالپور کے گارڈز کی سیکرٹری آزاد کشمیر کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ
April 30, 2016
کوٹلی(92نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ایم این اے  فریال تالپورکے گارڈز نے  کوٹلی میں سیکرٹری آزاد کشمیر محمودالحسن کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے گارڈ ز نے گاڑی کو راستہ نہ دینے پر سیکرٹری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد کچھ وقت کیلئے تو ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر اپنی تحویل میں لے لیا ۔