Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی
June 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔ نیب کی جانب سے فریال تالپور کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر  انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا،  فریال تالپور کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ پارک لین میں فریال کا کوئی تعلق نہیں،وہ پارک لین کی ڈائریکٹر بھی نہیں ، گرفتاری بھی جعلی اکاونٹ کیس میں ہوئی ۔ نیب کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ، احتساب عدالت نے  فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔ عدالت کی جانب سے نیب کو فریال تالپور کو 8 جولائی کو دوبارہ پیش کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ۔