Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش، 20 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرا دیئے

فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش، 20 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرا دیئے
July 28, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور خاموشی سے بینکنگ کورٹ پہنچ گئیں اور 20 لاکھ روپے ذر ضمانت جمع کرا دیئے ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور آج بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور وکلاء کے ذریعے جواب جمع کراکر نئی تاریخ مانگ لی جبکہ ایف آئی اے حکام نے مزید مہلت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا اور اگست سے پہلے پیش نہ ہونے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا عندیہ  دیا گیا ۔ ادھر آصف زرداری نے ایف آئی اے کا بھیجا گیا نوٹس وصول ہی نہیں کیا تھا ۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ سے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ۔ دوسری طرف اومنی گروپ سے تعلق کیا ہے ؟ شوگر ملوں کا مالک کون ہے ؟ اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے کیسے آئے ؟ آصف زرداری اور فریال تالپور کیلئے 22 سوالات تیار کر لیئے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی 6 اگست کو سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت پیش کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق زرداری گروپ میں رقم کی منتقلی کے مزید ثبوت مل گئے ۔ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے مزید 2 سے 3 مقدمات درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔