Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فروغ نسیم کی پارٹی ہیڈ سے متعلق عبوری ریلیف کی درخواست مسترد

فروغ نسیم کی پارٹی ہیڈ سے متعلق عبوری ریلیف کی درخواست مسترد
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ایم کیو ایم کنوینئر شپ کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فروغ نسیم کی جانب سے پارٹی ہیڈ سے متعلق عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کر دی ۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے ایم کیو ایم کنوینیئر شپ کیس کی سماعت کی ۔
فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ارکان کنفیوزن کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کو سربراہ کے دعوی سے منع کرنے کا عبوری ریلیف دے، کل سینیٹ انتخاب ہے، اراکین اپنی مرضی سے ووٹ دے سکیں ۔
ادھر فاروق ستار کے وکیل نے استدعا پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن عبوری ریلیف نہیں دے سکتا ۔
میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں میں ہی سربراہ ہوں ۔ پتنگ کا نشان میرے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ پارٹی میں تقسیم نہیں تدبیر ہو گی ۔
چیف الیکشن کمشنر کے اقامہ بارے ریمارکس چھپنے پر فروغ نسیم نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کہہ سکتے، عدالت میں واہ واہ کے نعرے بلند ہوئے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے سب کو جھاڑ پلا دی
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی ۔