Wednesday, December 7, 2022

فروغ نسیم کو دوبارہ وزارت قانون کا قلم دان دینے کا فیصلہ

فروغ نسیم کو دوبارہ وزارت قانون کا قلم دان دینے کا فیصلہ
 اسلام آباد (92 نیوز) فروغ نسیم کو دوبارہ وزارت قانون کا قلم دان دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فروغ نسیم آج دوبارہ وزیرقانون کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے چند دن پہلے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔  وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم بطور وزیر قانون آرمی چیف کا کیس نہیں لڑ سکتے تھے اس لئے عہدہ چھوڑ دیا جبکہ شہزاد اکبر بولے وزیراعظم چاہیں گے تو انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔