Tuesday, April 30, 2024

فروغ نسیم مستعفی، یاسین آزاد کا بار کونسل سندھ کی خالی نشست پر تقرر

فروغ نسیم مستعفی، یاسین آزاد کا بار کونسل سندھ کی خالی نشست پر تقرر
November 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ فروغ نسیم کے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل کی سندھ کی خالی نشست پر ایڈووکیٹ یاسین آزاد کو مقرر کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل آفس نے فروغ نسیم کے استعفے اور ایڈووکیٹ یاسین آزاد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے بطور چیئرمین پاکستان بار کونسل یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔