Saturday, February 24, 2024

فرنچ فٹبال لیگ کا ٹائٹل للی نے اپنے نام کر لیا

فرنچ فٹبال لیگ کا ٹائٹل للی نے اپنے نام کر لیا
May 24, 2021

پیرس (92 نیوز) فرنچ فٹبال لیگ کا ٹائٹل للی نے اپنے نام کر لیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آخری روز لیور پول اور مانچسٹر سٹی نے میچز جیتے۔

یورپ کی ٹاپ فٹبال لیگز میں سیزن کے آخری روز بھی دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

فرنچ فٹبال لیگ کا ٹائٹل للی نے جیت لیا، للی نے آخری میچ میں اینگرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، فاتح ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 83 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہی۔

انگلش پریمیئر لیگ سیزن کے آخری روز مانچسٹر سٹی، لیور پول نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ لیور پول نے کرسٹل پیلس کو دو صفر جبکہ آسٹن ولا نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔

مانچسٹر سٹی نے آخری میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایورٹن کو پانچ صفر سے مات دی، مانچسٹر سٹی نے 86 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ریاض مہریز نے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا لہرایا۔

اٹالین لیگ کے آخری روز اے سی میلان اور یووینٹس کی ٹیموں نے شاندارن کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت میں کامیابی حاصل کرلی۔