Thursday, September 19, 2024

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،نوواک جوکو وچ کی کامیابیوں کاسفرجاری

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،نوواک جوکو وچ کی کامیابیوں کاسفرجاری
June 4, 2018
پیرس ( 92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نوواک جوکووچ کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار ہے ،اہم میچ میں اسٹار کھلاڑی نے اسپین کے ورڈاسکو کیخلاف فتح کا جھنڈا گاڑا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اہم مقابلے میں سریبئن اسٹار اسیپن کے ورڈاسکو کے مدمقابل ہو ئے ، جوکووچ نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل دکھایا اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فرا ہم نہ کیا ۔ جوکووچ  نے پہلا سیٹ  چھ تین  دوسرا چھ  چار سے اپنے نام کیا  ، تیسرے سیٹ میں بھی جوکووچ کا راج برقرار رہا اور یہ سیٹ چھ دو سے جیتنے میں کامیاب رہے ۔ فاتح کھلاڑی نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔