فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال جیت کے ٹریک پر گامزن
پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال جیت کے ٹریک پر گامزن رہے۔ اسپینش کھلاڑی نے دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا کیخلاف میدان مارا ۔ فاتح کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ دو ،چھ ایک ،چھ ایک رہا ۔
نڈال نے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی پر دھاک بٹھائے رکھی اور پیلا کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔
نڈال نے پہلا سیٹ چھ دو ،دوسرا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔
تیسرے سیٹ میں بھی نڈال کا راج برقرار رہا اور یہ سیٹ چھ ایک سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
فاتح کھلاڑی اگلے مرحلے میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کے مد مقابل ہوں گے۔