Wednesday, September 18, 2024

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا فائنل آج کھیلا جائے گا

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا فائنل آج کھیلا جائے گا
June 8, 2018
پیرس (92 نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا فائنل آ ج کھیلا جائے گا ۔ امریکا کی اسٹیفننز اور رومانیہ کی ہیلپ  ٹرافی پر قبضے کی جنگ لڑیں گی ۔ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اختتام کیجانب گامزن ہے۔ ویمن کیٹیگری کے فائنلسٹ کا  فیصلہ ہو گیا۔ امریکا کی  اسٹیفنز اور رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں  امریکا کی اسٹیفن  اور انہی کی ہم وطن  کیز کے درمیان جوڑ پڑا۔ اسٹیفنز نے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔ اسٹیفنز  پہلاسیٹ چھ چار، اور دوسرا بھی چھ چار سے جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ کون جمائے گا ،فیصلہ آج ہو جائے گا۔