Wednesday, September 18, 2024

فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ، نویک جوکو وچ ایونٹ سے باہر

فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ، نویک جوکو وچ ایونٹ سے باہر
June 6, 2018
فرانس ( 92 نیوز ) فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں سر بین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی ، سرین ٹینس اسٹار کو اٹلی کے مارکو  سیشناٹو  نے  مات دی ۔ فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ  کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا،  دلچسپ مقابلے کے بعد سربین ٹینس اسٹار کو اٹلی کے مارکو سیشناٹو  نے دھول چٹائی ۔ اٹالین ٹینس پلئیر نے پہلے سیٹ  سے ہی اچھا کھیل پیش کیا،پہلے سیٹ میں سیشناٹو نے چھ،تین سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی ۔ دوسرے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا جوکووچ  نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی لیکن  مارکو سیشناٹو نے  ٹائی  بریکر پر فتح  حاصل کر کے برتری دگنی کرلی ۔ آخری سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائی بریکر پر اٹالین کھلاڑی کے نام رہا،سیشناٹو نے  جوکوچ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ۔