Friday, September 30, 2022

فرنچ اوپن : نوواک جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو ہرا دیا، سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے

فرنچ اوپن : نوواک جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو ہرا دیا، سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے
پیرس (ویب ڈیسک) سیزن کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن میں نوواک جاکووچ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی، رافیل نڈال کو فرنچ اوپن کی تاریخ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیمی فائنلز آج سے شروع ہوں گے۔ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں سپین کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو سات پانچ، چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا۔ 9فرنچ اوپن ٹائٹلز اور 70کامیابیوں کا ریکارڈ رکھنے والے نڈال کو اپنی سالگرہ کے دن اس شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے سپین کے ڈیوڈ فریئر کو زیر کیا، انہوں نے سات چھ، چھ دو، پانچ سات اور چھ ایک سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ امریکہ کی سرینا ولیمز اٹلی کی سارا ایرانی کے خلاف کامیاب رہیں، انہوں نے چھ ایک اور چھ تین سے فتح پائی۔ آج سیمی فائنلز میں سربیا کی اینا ایوانووچ چیک کی لوسی سیفارووا کا سامنا کریں گی۔ سرینا ولیمز سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیا بسنزسکی کے مدمقابل ہوں گی۔