Friday, October 7, 2022

فرنچ اوپن: سرینا ولیمز کی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی،ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

فرنچ اوپن: سرینا ولیمز کی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی،ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست
پیرس (سپورٹس ڈیسک)سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی اپ سیٹ شکست کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کلے کورٹ گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ویمنز سنگلز میں امریکہ کی عالمی نمبر ون سیرینا ولیمز نے اٹلی کی سارا ایرانی کو  چھے ایک اور چھے تین سے شکست دے دی۔ دوسری طرف ویمنز ڈبلز میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل ورلڈ نمبر ون جوڑی کو فور سیڈڈ بتھانی میٹک سینڈز اور لوشیا سیفارووا نے سات پانچ اور چھے دو سے شکست دے دی۔