Friday, July 26, 2024

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے سکردو، جگلوٹ سڑک کشادہ کرنے کے کام شروع کردیا

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے سکردو، جگلوٹ سڑک کشادہ کرنے کے کام شروع کردیا
February 10, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے سکردو، جگلوٹ سڑک کشادہ کرنے کے کام کا آغاز کردیا ۔

منصوبے میں 8 کلومیٹر طویل سرنگ سمیت 5 سرنگیں شامل ہیں ۔  تعمیر سے مسافت 8 گھنٹوں سے کم ہو کر تین گھنٹے رہ جائے گی۔

مشکل ترین منصوبوں کی تکمیل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کا اعزاز۔ پاک فوج کے ذیلی ادارے نے ایک اور بڑے چیلنج کو قبول کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او نے جگلوٹ اور سکردوکے درمیان سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شروع کردیا ہے ۔ اس منصوبے میں 8کلومیٹر طویل سرنگ سمیت 5سرنگیں شامل ہیں۔

سڑک کی تعمیر سے جگلوٹ اور سکردو کے درمیان مسافت 8 گھنٹوں سے کم ہو کر 3 گھنٹے رہ جائے گی۔یہ منصوبہ 2 سال کے قلیل عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ادارے نے کئی مشکل ترین اور چیلنجنگ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔

 ایف ڈبلیو او نے 1300 کلومیٹر شاہراہ قراقرم کی تکمیل میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا، جبکہ فاٹااور بلوچستان کے مشکل جغرافیہ میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بھی تعمیر کرکے ذرائع آمدوروفت کو آسان بنایا۔