Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرزند اقبال جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نمازجنازہ ادا

فرزند اقبال جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نمازجنازہ ادا
October 3, 2015
لاہور(92نیوز)علامہ اقبال کے صاحبزادے اور معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نمازجنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں  سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نماز جنازہ گلبرگ میں ان کے گھر کے قریب واقع پارک میں ادا کی گئی،نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی شبعہ فارسی کے سربراہ ڈاکٹر معین نظامی نے پڑھائی،نماز جنازہ میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور اے ملک،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز،سیاست دانوں،وکلا، ادیبوں اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس میاں محبوب ، سابق وزیر خارجہ میاں خورشید قصوری، امجد اسلام امجد، اصغر ندیم سید عطاالحق قاسمی اور دیگر شخصیات بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئیں۔ واضح رہے کہ  جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر جاوید اقبال کی وصیت کے مطابق ان کی میت کی تصاویر نہیں بنائیں گئیں، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسٹس جاوید اقبال کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاجبکہ مرحوم کی رسم قل اتوارکو ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔