Thursday, October 6, 2022

فردوس عاشق کی شبلی فراز ، عاصم باجوہ کو مبارکباد

فردوس عاشق کی شبلی فراز ، عاصم باجوہ کو مبارکباد

اسلام آباد ( 92 نیوز) فردوس عاشق اعوان  نے  شبلی فراز اور عاصم باجوہ کو مبارکباد دی ، کہا کہ  کابینہ کی تشکیل وزیر اعظم کا استحقاق ہے ، ایک سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیر اعظم کی شکر گزار ہیں اور ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں سیاسی کارکن کی حیثیت سے نصب العین ملکی ترقی اورعوام کی فلاح ہے  ۔