فردوس عاشق اعوان کے بیان سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، شیریں مزاری

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے زلزلے سے متعلق بیان کو احساس سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، نا مناسب بیان سے پہنچنے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں ۔
گزشتہ شام جب ملک بھر میں زلزلے نے قوم کو خوفزدہ کر رکھا تھا تو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے بیان داغا کہ یہ تبدیلی زمین کو بھی قبول نہیں ۔
فردوس عاشق کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، معاون خصوصی پر تنقید کے نشتر برسے تو فردوس عاشق اعوان کو وضاحت جاری کرنا پڑی ۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کو نامناسب اور احساس سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،اور وہ ،نامناسب بیان سے پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔