Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فراڈ کے مقدمہ میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

فراڈ کے مقدمہ میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع
July 30, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کی عدالت میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے کی اور اگلی سماعت پر اداکارہ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ اداکارہ مشی خان کے خلاف لیڈی ڈاکٹر افشاں نے تھانہ نیو ٹاو¿ن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ اداکارہ پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹر افشاں کی ایڈورٹائزنگ مہم کےلئے ایڈوانس رقم لی۔نہ ہی اشتہاری مہم شروع کی گئی نہ ہی پیسے واپس کیے گئے۔ دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ مشی خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر جھوٹامقدمہ درج کرایا گیا ہے، بےگناہی ثابت کرونگی، کوئی فراڈ نہیں کیا، محنت سے پیسہ کمایا ہے۔ واضح رہے کہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔