Monday, October 3, 2022

فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزموں کی جائیداد سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد

فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزموں کی جائیداد سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد
September 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے فراڈ کرکے پاکستان آنے والے ملزموں کی جائیداد سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارٹگیج فراڈ کیس کی سماعت میں ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد ہوئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ملزمان کی پراپرٹی سے پابندی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ سنایا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نثار افضل کو نیب طلبی کا نیا نوٹس جاری ہو چکا ہے جس میں مبینہ جرم بھی درج ہے ۔ نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی ۔

نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر سہیل عارف احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست خارج کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ نیب نے پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں ۔ نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔