Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فراڈیوں نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کیلئے نئے طریقے متعارف کرا دیے

فراڈیوں نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کیلئے نئے طریقے متعارف کرا دیے
August 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز) گھر بیٹھے ہزاروں ڈالر کمائیں‘ پرکشش سیلری‘ ہزاروں کی سرمایہ کاری پر لاکھوں کمائیں۔ اخبارات، ویب سائیٹ اور دیواروں پر لگے اشتہارات دیکھ کر سادہ لوح شہریوں کو جھانسہ دیکر لوٹنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ اور اخبارات میں ہر روز ایسے اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے جس میں گھر بیٹھے کمائی یا نوکری کا جھانسہ دیکر پیسے کمانے کے طریقے اور راتوں رات امیر بننے کے خواب دکھائے جاتے ہیں۔ 92 نیوز کی ٹیم نے ایک ایسی کمپنی کا دورہ کیا جس پر پتا چلا کہ کمپنی ابتداءمیں ہی رجسٹریشن کے نام پر ایک ہزار روپیہ وصول کر لیتی ہے جس کے بعد لائسنس کے نام پر چھ ہزار پانچ سو لیکر ہربل دوائیاں دے دی جاتی ہیں۔ بیروز گار لڑکے اور لڑکیوں کو دوائیاں فروخت کرنے کا کہا جاتا ہے اور ساتھ ہی مزید لوگوں کو کمپنی میں لانے کا پابند کیا جاتا ہے۔ اس کمپنی کے ایک متاثرہ بیروزگار لڑکے کا کہنا تھا کہ کمپنی نوکری کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے۔ کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ کمپنی کئی سالوں سے کام کررہی ہے۔ لوگوں کو نوکری نہیں دے رہی بلکہ لوگوں کو کاروبار کی ٹریننگ دیتے ہیں کہ کیسے کاروبار کیا جاتا ہے۔ خراب معاشی حالات میں جہاں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے وہیں شہریوں کو نئے نئے طریقوں سے جھانسہ دیا جا رہا ہے۔ ایسی کمپنیوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔