Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فرانس کے پیلی جرسی والوں سے متاثر برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے

فرانس کے پیلی جرسی والوں سے متاثر برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے
January 13, 2019
لندن (92 نیوز) برطانوی عوام بھی فرانسیسی عوام کے نقش قدم پر چل نکلے۔ بریگزٹ کی حمایت اورمخالفت میں برطانوی دارالحکومت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے پیلی جیکٹ پہن کر ٹریفلگراسکوائر پر مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ لندن پولیس نے جھڑپوں کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ کرس گریلنگ کا کہنا تھا بریگزٹ میں رکاوٹ بریگزٹ کے حق میں ووٹ دینے والوں کیساتھ زیادتی ہو گی۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کی جانب سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کا فیصلہ  واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔ دارالحکومت پیرس سمیت ملک بھر میں شدید مظاہرے جاری ہیں جن میں  ایک لاکھ پچیس ہزار افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔