فرانس کے شہر کولمار میں کار کی مسجد سے ٹکر، گاڑی داخلی دروازے میں پھنس گئی

پیرس (92 نیوز) فرانس کے شہر کولمار میں کار کی مسجد سے ٹکر ہوئی جس کے بعد گاڑی داخلی دروازے میں پھنس گئی۔ پولیس نے چاقو کے گھاؤ لگے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمار کی لوکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک گاڑی کولمار کی جامع مسجد سے ٹکرا گئی اور مسجد کے داخلی دروازے میں پھنس گئی۔
پولیس نے ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعہ حملہ تھا یا محض ایک حادثہ ہے۔