Friday, October 7, 2022

فرانس میں ہونے والا فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ اختتام پذیر

فرانس میں ہونے والا فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ اختتام پذیر

پیرس ( 92 نیوز ) فرانس میں ہونے والا فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسکیئرز کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کو گرویدہ بنا لیا ۔ خواتین کا ٹائٹل فرانس کی لیڈیکس نے جیتا جبکہ مردوں میں سویڈن کے ویسٹر بازی لے گئے ۔
فرانس میں ہونے والے فری اسٹائلاسکیئنگورلڈ کپ کے دلچسپ ایونٹ میں اسکیئرز نے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیے خوب جان لڑائی ۔
مردوں کیساتھ خواتین کی شاندار پرفارمنس نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ صنف نازک نے بھی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔
خواتین کے فائنل میں میزبان ملک کی لیڈیکس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
مردوں کے مقابلوں میں سویڈن کے ویسٹر نے میدان مار لیا ۔ سویڈش اسکیئرز نے کیرئیر کا پہلا ایونٹ جیتا ۔