Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرانس میں ہائی اسپیڈ ٹرین میں مسلح شخص کی فائرنگ، تین مسافر زخمی، فائرنگ کرنیوالا شخص گرفتار

فرانس میں ہائی اسپیڈ ٹرین میں مسلح شخص کی فائرنگ، تین مسافر زخمی، فائرنگ کرنیوالا شخص گرفتار
August 22, 2015
فرانس (ویب ڈیسک) شمالی فرانس میں ایمسٹرڈیم سے پیرس جانے والی ہائی اسپید ٹرین میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانس کی وزارت داخلہ کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھالیس ہائی اسپیڈ ٹرین میں فائرنگ کرنے والا شخص مراکشی شہری ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک برطانوی اور ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین کو جب آراس اسٹیشن پر روکا گیا تو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، خودکار پستول، گولیاں اور ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔ فرانس نے جنوری میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملوں کے بعد سکیورٹی کافی سخت کر دی ہے جس میں سترہ شہری ہلاک ہوئے تھے۔