Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرانس میں کلر رن دوڑ کا انعقاد، ہزاروں خواتین اور مردوں کی سفید شرٹس پہن کر دوڑ میں شرکت

فرانس میں کلر رن دوڑ کا انعقاد، ہزاروں خواتین اور مردوں کی سفید شرٹس پہن کر دوڑ میں شرکت
April 20, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں کلر رن کے نام سے دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور مردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ پیرس کی گلیوں میں ہونے والی کلر رن دوڑ میں ہزاروں افراد نے سفید شرٹس پہن کر حصہ لیا۔ پانچ کلومیٹر طویل یہ دوڑ ٹاؤن ہال سے شروع ہوئی اور دریائے سین کے کنارے سے ہوتی ہوئی ایفل ٹاور کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ دوڑ کے راستوں میں کھڑے لوگوں نے شرکا پر پیلے، نیلے، سبز اور گلابی رنگوں کے اسپرے پھینکے جس سے کلر رن دھنک جیسی رنگین نظر آنے لگی۔ پہلی بار کلر رن کا انعقاد دو ہزار بارہ میں امریکا میں کیا گیا تھا جو اب تک تیس سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جن میں ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات اور جاپان شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔