فرانس میں چین کے قدیم برتنوں کی نیلامی
فرانس ( 92 نیوز ) چین کا قدیم گلدان فرانس میں نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے، منتطمین کے مطابق اس کی بولی آٹھ لاکھ ستائیس ہزار ڈالر تک جاسکتی ہے۔
یہ گلدان اٹھارویں صدی میں شہنشاہ کیانلونگ کی ملکیت تھا ، اس پر انتہائی خوبصورتی سے ہرن، صنوبر کے درخت اور سارس کی نقش نگاری کی گئی ہے۔
جو مغربی تکنیک اور چینی ثقافت کا آئینہ دار ہے ، نیلامی میں اسی دور کا ایک پیالہ بھی رکھا جائے گا جو تین کروڑ چار لاکھ ڈالر تک فروخت ہوسکتا ہے۔