Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا مسلسل 14 ویں ہفتے بھی احتجاج

فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا مسلسل 14 ویں ہفتے بھی احتجاج
February 17, 2019
 پیرس (92 نیوز) فرانس میں پیلی جیکٹس تحریک کے تحت مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا۔ پولیس کیساتھ جھڑپوں میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی  دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مسلسل  چودہویں ہفتے پیلی جیکٹ والوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین صدر میکخواں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور بوتلوں سے حملے کیے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس دوران درجنوں افراد کو حراست میں بھی  لے لیا گیا۔ فرانس میں صدر  میکخواں اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف  سترہ نومبر سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔