Tuesday, September 17, 2024

فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چاند رات میلوں کا اہتمام

فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چاند رات میلوں کا اہتمام
June 15, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کیجانب سے چاند رات میلوں کا اہتمام کیا گیا۔ دیدہ زیب ملبوسات ،جیولری اور مہندی کے سٹالز نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔ پیرس کے نواحی علاقے" ویلئیر لا بیل" میں کمیونٹی راہنماوں عمیر بیگ،  عمران یونس جبکہ "آپینے سر سین" میں کمیونٹی راہنماوں ابرار کیانی ، افضان نواز کی جانب  سے چاند رات میلوں کا اہتمام کیا۔ فیسٹیولز میں مہندی، جیولری اور ملبوسات کے سٹالز لگائے گئے تھے جہاں پر پاکستانی خواتین اور بچوں نے خوب دلچسپی کا اظہار کیا۔ نائینٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی جیسا ماحول فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں چاند رات فیسٹیولز سے انہیں پاکستانی ماحول دیکھنے کو ملا اور وہ بہت خوش ہیں ۔ ویلئیر لا بیل کے چاند رات میلے میں مشہور فیشن ڈیزائر نینا خان کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد بھی کیا گیا، جسے خواتین نے  بہت پسند کیا۔