فرانس میں مظاہروں کے پیش نظر مختلف ممالک میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری

پیرس (92 نیوز) فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پیلی جیکٹس نامی تحریک کے افراد نے آج ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ امریکا، بیلجئم ، برطانیہ ،ڈنمارک سمیت مختلف یورپی ممالک نے اپنے شہریوں کو مظاہروں کی جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ۔
مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں نواسی ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ ان میں سے آٹھ ہزار اہلکار دارالحکومت پیرس میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔
ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر ایفل ٹاور سمیت تمام تاریخی مقامات،اسکول کاروباری مراکز اور میٹرو اسٹیشنز بند رہیں گے۔