فرانس میں سترہویں صدی کی ایک عالی مرتبہ خاتون کی تین سو پچاس سال پرانی مکمل لاش دریافت
فرانس (ویب ڈیسک) فرانس میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے خاتون کی تین سو پچاس سالہ پرانی مکمل لاش دریافت کر لی ہے۔
آثار قدیمہ کے ماہرین کو مکمل لاش فرانس کے شہر رنے میں کھدائی کے دوران ملی جو سترہویں صدی کی ایک عالی مرتبہ خاتون کی ہے جس کی شناخت لوئس دی کوئینگو کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش مکمل مذہبی لباس میں ملبوس ہے۔ سر پر ٹوپی اور پاؤں میں جوتے بھی ہیں۔ فرانس کے شمال مغرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے کھدائی شروع کی تھی جس کے دوران آٹھ سو قبریں اور پانچ تابوت ملے۔