Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فرانس میں درجہ حرارت منفی ایک تک گر گیا، نظام زندگی منجمد

فرانس میں درجہ حرارت منفی ایک تک گر گیا، نظام زندگی منجمد
February 7, 2018

فرانس ( 92 نیوز ) فرانس میں درجہ حرارت منفی ایک تک گر گیا، نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا ۔ خوشبوؤں کے شہر پیرس میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، جس سے پورے شہر نےبرف کی چادر اوڑھ لی ۔

شدید برفباری سے نظام زندگی متاثرہوکررہ گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ٹرین سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔ شدید سردی نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاحوں کو بھی متاثر کیا ۔ حکام نےمحبتوں کی علامت سمجھے جانےوالے ایفل ٹاور کو بھی سیاحوں کیلئے بند کر دیا ۔

محکمہ موسمیات نے برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کئی علاقوں کیلئے اورنج وارننگ جاری کردی ۔اور لوگوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔