Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فرانس قطر کو چھے اعشاریہ تین ارب ڈالر کے چوبیس رافیل طیارے فراہم کریگا، معاہدہ طے پا گیا، فرانس قطری پائلٹوں کو تربیت بھی دیگا

فرانس قطر کو چھے اعشاریہ تین ارب ڈالر کے چوبیس رافیل طیارے فراہم کریگا، معاہدہ طے پا گیا، فرانس قطری پائلٹوں کو تربیت بھی دیگا
May 5, 2015
قطر (ویب ڈیسک) قطر فرانس سے چوبیس رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ دونوں ممالک نے چھے اعشاریہ تین ارب یورو کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ قطر نے فرانس سے چوبیس رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جس کیلئے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند خصوصی طور پر قطر آئے تھے۔ فرانس کی جانب سے رواں برس مصر اور بھارت کے بعد قطر کو طیاروں کی فروخت کا تیسرا معاہدہ طے پا گیا۔ طیاروں کی مالیت چھے اعشاریہ تین ارب یورو ہے۔ معاہدے کے تحت فرانس قطر کو ایم بی ڈی اے میزائل فراہم کرنے کے علاوہ چھتیس قطری لڑاکا پائلٹوں اور ایک سو ٹیکنیشنوں کو تربیت بھی دے گا۔ قطری حکام کے مطابق معاہدے کے تحت فرانس میں قطری انٹیلی جنس افسروں کو بھی تربیت دی جائیگی۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کو طیاروں کی فروخت پر بھی بات چیت جاری ہے۔ فرانسوا اولاند قطر کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے جس میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔