Wednesday, September 28, 2022

فرانس فٹبال کا ورلڈ چیمپئن،ایمباپے اور گریزمین کا اہم کردار

فرانس فٹبال کا ورلڈ چیمپئن،ایمباپے اور گریزمین کا اہم کردار
ماسکو( 92 نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 جیتنے میں فرانس کے نوجوان کھلاڑی ایمباپے اور گریز مین نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور بیس سال بعد دوبارہ فرانس کو چیمپئن  بنا دیا ۔ فرانس  نے دوسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ،  گریز مین اور ایمباپےفرانس کے ہیرو بن گئے ۔دونوں پلئیرز نے میگا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور حریف ٹیموں کی جیت میں رکاوٹ بنے  ۔ ایمباپے نے پری کوارٹر فائنل میں مضبوط ٹیم یوروگوئے کیخلاف دو گول اسکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔گریز مین اور ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں چار،چارگول اسکور کیے ۔ نوجوان فرنچ اسٹار فٹبالر کائلین ایمباپے نے بہترین ینگ پلئیرکا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔کروشیا کے اورماریو مینڈزوچ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی  قرار پائے۔